بی این پی کی سینیٹ انتخابات میں میر اسرار اللہ زہری کو تعاون کی یقین دہانی

کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے درمیان سینیٹ انتخابات کے حوالے سے معاملات طے پا گئے، بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل کی میر اسرار اللہ زہری کو بھر پور تعاون کی یقین دہانی تاہم میر اسرار اللہ زہری نے مطلوبہ تعداد میں ووٹ نہ ہونے پر شکریہ کے ساتھ تعاون واپس کردیا اور ووٹوں کو بی این پی کے امیدوار کے حق میں استعمال کرنے کا مشورہ دیا،تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل پارٹی کے وفد کے ہمراہ بی این پی(عوامی) کے سربراہ میر اسرار اللہ زہری کی رہائشگا ہ پر گئے جہاں دونوں جماعتوں کے سربراہان کے درمیان سینیٹ انتخابات کے حوالے سے تفصیلی نشست اور گفت وشنید ہوئی اس موقع پر سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ بی این پی (عوامی) نے ماضی میں بی این پی کے ساتھ سیاسی قربت اور تعاون کیا ہے جسے مد نظر رکھتے ہوئے بی این پی میر اسرار اللہ زہری کو سینیٹ کے انتخابات میں بھر پور تعاون کرنے کی پیش کش کرتی ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میر اسرار اللہ زہری نے کہا کہ سردار اختر مینگل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بی این پی نے جس تعاون اور خلوص کا مظاہرہ کیا ہے یہ سیاسی، علاقائی طور پر عزت و احترام کا باعث سمجھتے ہیں اور مستقبل میں تمام امور میں تعاون و روابط کا سلسلہ جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ بی این پی نے سینیٹ انتخابات میں تعاون کااعلان کیا ہے اس پر شکریہ کے ساتھ یہ تعاون واپس کررہا ہوں انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخاب جیتنے کے لئے مطلوبہ تعداد میں ووٹوں کی کمی کی وجہ سے انکا منتخب ہونا ممکن نہیں لہذا وہ سینیٹ میں بی این پی کے تعاون کو واپس کر رہے ہیں تاکہ وہ سینیٹ انتخابات میں اپنے امیدواروں کے حق میں ووٹ استعمال کر سکیں

اپنا تبصرہ بھیجیں