صوبائی وزیر زمرک اچکزئی نے سیکرٹری صحت کو تھپڑ رسید کردیا

کوئٹہ، صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کورونا وائرس کے حوالے سے رپورٹ فراہم نہ کرنے اور تین دنوں سے مسلسل ٹیلیفون نہ اتھانے پر سیکرٹری صحت کو تھپڑ رسید کردیا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے آج کابینہ اجلاس طلب کرلیا اہم فیصلہ متوقع ہے صوبائی وزیر زراعت زمرک خان اچکزئی کی بدھ کو سیکرٹری صحت مدثر وحید ملک سے کورونا وائرس کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ فراہم نہ کرنے اور بار بار کال پر جواب نہ دینے پر تلخ کلامی ہوئی صوبائی وزیر زراعت کا کہنا تھاکہ پنجاب سے آنے والے افسران کے بلوچستان آکر تیور بدل جاتے ہیں جس پر دونوں سے تلخ کلامی ہوئی جس پر صوبائی وزیر نے سیکرٹری صحت کو تھپررسید کیا جب اس سلسلے میں صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان سے رابطہ کیا تو انکے پرنسل سیکرٹری نے آج سیکرٹری صحٹ سے ہونے والے جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ اس حوالے سے وزیر اعلیٰ نے کابینہ کا اجلاس آج بروز جمعرات طلب کرلی ہے جس میں اس والے سے اہم فیصلہ متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں