سوراب، ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق

سوراب:سوراب نغاڑ کے قریب ٹریفک حادثہ دو افراد جاں بحق چار زخمی تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر نغاڑ کے مقام پرکوئٹہ سے کراچی جانے والی ویگو تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہوا ہے حادثے میں دو افراد جان بحق اور چار افراد شدید زخمی ہوئے ہیں زخمیوں میں عورتیں، بچے اور مرد شامل ہیں، جان بحق ہونے والوں میں ایک مرد اور ایک بچہ شامل ہے جنہیں ابتدائی طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوراب منتقل کردیا گیا جہاں ایم ایس ڈاکٹر ثنااللہ ریکی نے زخمیوں کو کور کر کے ابتدائی طبی امداد دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں