وزیراعظم نے مجھے سپورٹ کرتے ہوئے منتخب کردیا،عبد القادر
کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) بلوچستان سے نومنتخب سینیٹر عبدالقادر نے کہا ہے کہ وہ بلوچستانی ہیں۔ اور بلوچستان کی خدمت کے لئے جو بھی کرنا پڑا وہ کریں گے، اس کے بلوچستان ہونے کا ثبوت پر اراکین بلوچستان اسمبلی کا اعتماد ہے،انہیں بتادیا گیاہے کہ انہوں نے 11مین ووٹ لئے اور کامیاب قرار پائے ہیں۔ بلوچستان اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نومنتخب سینیٹر عبدالقادر نے کہا کہ سب کو پتہ ہے میں سینٹ انتخابات کے لئے امیدوار ہوں اور میرا تعلق بلوچستان سے ہے اور بلوچستان اسمبلی نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے مجھے منتخب کرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی یا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ میں وزیراعظم عمران خان اور جام کمال کا شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے سپورٹ کرتے ہوئے سینیٹر منتخب کرایا اور وہی فیصلہ پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ میرا کوئی سکینڈل نہیں بنا ہے اس طرح کی باتیں بے بنیاد ہیں جس کا کوئی ثبوت نہ ہو اسے اسکینڈل نہیں کہا جاسکتا۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے لئے بلوچستان عوامی پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف جس طرح محنت کررہی ہیں میں بھی انہی کے ٹیم کا حصہ ہو کر اپنے صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بلوچستان کے لئے جو بھی کرنا پڑا کروں گا۔


