چیئرمین سینیٹ صادق سنجران کی بلوچستان میں کرو نا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ہدایات

اسلام آباد، چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ایران سے بلوچستان میں کرو نا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ہدایات جاری کر دیں۔صادق سنجرانی نے بلوچستان حکومت، متعلقہ وزارتوں کو اقدامات کیلئے 5 نقاط پر مشتمل ہدایات جاری کیں,ہدایات پر مشتمل مراسلہ وزارت داخلہ، وزارت خارجہ، وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز اور چیف سیکریٹری بلوچستان کو بھیجا گیا۔اتوار کوسینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کرو نا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ہدایات جاری کر دیں۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے بلوچستان حکومت، متعلقہ وزارتوں کو اقدامات کیلئے 5 نقاط پر مشتمل ہدایات جاری کیں،جن کے مطابق پاکستان ایران سرحد، کراسنگ پوائنٹس کو ترجیحی بنیادوں پر بند یا مزید ریگولیٹ کیا جائے تاکہ کرو نا وائرس کی وباء پاکستان میں داخل نہ ہو۔چیئرمین سینیٹ نے ہدایت کی کہ کسی بھی متاثرہ فرد کی پاکستان میں داخلے پر کڑی نظر رکھنے کے لئے ایرانی حکام سے فوری رابطہ کیا جائے،سرحدی علاقوں میں صحت کے حوالے سے ہنگامی صورتحال نافذ کی جائیں اور خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں،وائرس کے پھیلاؤ سے متعلق معلومات اور صورتحال سے آگاہی کے لئے ایرانی حکام سے فوری رابطہ کیا جائے۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی ہدایت کہ وفاقی حکومت، قانون نافذ کرنے والے ادارے بلوچستان حکومت کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں۔ہدایات پر مشتمل مراسلہ وزارت داخلہ، وزارت خارجہ، وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز اور چیف سیکریٹری بلوچستان کو بھیجا گیا۔ہدایات ایران اور مشرق وسطی میں کرو نا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد جاری کی گئیں

اپنا تبصرہ بھیجیں