کیپٹل بلڈنگ پر حملے کا خدشہ،امریکی ایوان نمائندگان کا ہونے والا اجلاس منسوخ کر دیا گیا
واشنگٹن:امریکا کے ایوان نمائندگان کا ہونے والا اجلاس ہنگاموں کے خدشات کے باعث منسوخ کردیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی پولیس نے خدشہ ظاہر کیا کہ کیپٹل بلڈنگ پر نامعلوم ملیشیا گروپ کے حملے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں، جس کے بعد کیپٹل ہل اور اطراف کی سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔واضح رہے کہ دوماہ پہلے ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی انتخاب میں شکست کے بعد مشتعل افراد نے کیپٹل ہل پر حملہ کرکے توڑ پھوڑ کی تھی۔
Load/Hide Comments


