کوئٹہ،نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع
کوئٹہ(سٹاف رپورٹر) بلوچستان کسٹمز کی جانب رواں ماہ نان کسٹمز پیڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ھے جمعہ کو بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں کسٹمز کی جانب بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا ھے۔کریک ڈاؤن جو پسنی ، جیونی ، اومارہ اور دیگر مقامات پر کی گئ میں سات قیمتی ناں کسٹمز پیڈ گاڑیاں قبضے میں لی۔ جسکی مارکیٹ میں قیمت ایک کروڑ 20 لاکھ بنتی ہے۔
گاڑیوں میں فیلڈر، پروبوکس، صرف، کرولا, نسان اور دیگر شامل ہیں کلیکٹر کسٹمز گوادر ڈاکٹر طاہر قریشی کے مطابق کاروائ وفاقی حکومت، ایف ٹی آو، اور چیف کلیکٹر کے واضع اقدامات کے بعد کی گئ اور مزید اس کاروائ میں شدت لائ جایے گی۔ واضح ریے چیف کلیکٹر کسٹمز بلوچستان گل رحمان نے صوبے بھر میں غیرملکی گاڑیوں کے کواوئ کی یدایت کی تھی جس پر کلیکٹر کسٹمز گوادر ڈاکٹر طاہر قریشی ایڈشنل کلیکٹر غلام حیدر مئسر اور ایڈشنل کلیکٹر شعیب قاضی ڈپٹی کلیکٹر حامد قمبرانی اور ڈپٹی کلیکٹر وہاج صغیر کی ترتیب دی گئ عملے جس میں تجربہ کار سپرنٹنڈینٹ آصف زمان اور انکی ٹیم انسپیکٹر ز عبد الغفور علاودین اور رحیم بخش شامل تھے زرایع نے انتخاب کو بتایا کہ کابلی گاڑیوں کے خلاف صوبے بھر کاروی کی جسے گی جس کے بدولت کوئٹہ سے کابلی گاڑیوں کے کاروباری اور شورمز سے کابلی گاڑیوں کو غائب کر دیا گیا ھے


