کوئٹہ اور چمن میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

کوئٹہ:کوئٹہ اور چمن میں فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے،پنجگور میں ایرانی تیل سے لدی 2 گاڑیوں میں تصادم سے ایک گاڑی کا ڈرائیور جھلس کر ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقینواکلی میں رشتے کے تنازع پرہونے والی فائرنگ سے فیروز نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ادھر سریاب روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے محمد اللہ نامی شخص کو قتل کردیا جب کہ چمن کے بائی پاس روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان اختر جان جاں بحق ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں