اعتماد کا ووٹ، پارلیمنٹ ہاؤس پر سخت سیکیورٹی

اسلام آباد :آج وزیرِ اعظم عمران خان پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے والے ہیں، اس سلسلے میں پارلیمنٹیرینز کی پارلیمنٹ ہاؤس آمد کا سلسلے بھی جاری ہے، اس موقع پر وہاں سیکیورٹی کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔

اسلام آباد کے ڈی چوک، پارلیمنٹ لاجز اور قومی اسمبلی کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔پی ٹی آئی کارکنان وزیرِ اعظم عمران خان سے اظہارِ یک جہتی کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ رہے ہیں، سوا 12 بجے دن قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں