برج عزیز ڈیم زراعت کیلئے زہر قاتل ہے، پرنس محمد جان کشانی
چاغی:پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما پرنس محمد جان کشانی نے پشین میں مجوزہ برج عزیز ڈیم کو چاغی اور نوشکی کی زراعت کے لیے زہر قاتل قرار دیتے ہوئے ڈیم کی تعمیر کا منصوبہ فی الفور منسوخ کرنے کا مطالبہ کردیا۔انہوں نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ برج عزیز ڈیم کی تعمیر سے بارانی پانی کی بہا رک جائے گی جس کی وجہ سے نوشکی اور چاغی کے زرعی علاقوں میں زراعت شدید متاثر ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ برج عزیز ڈیم بنانے کا فیصلہ یکطرفہ اور متعصبانہ سوچ کی عکاسی کرتی ہے چاغی اور نوشکی کے عوام کو یہ فیصلہ ہرگز قابل قبول نہیں اور اگر اس فیصلے پر نظرثانی نہیں کی گئی تو جمہوری احتجاج کے تمام راستے اپنائے جائیں گے۔
Load/Hide Comments


