گوادر،نیوی کی گاڑی پر فائرنگ ایک اہلکار جاں بحق دو زخمی
گوادر(بیورورپورٹ)جیونی سے گنز جانے والی پاک نیوی کی گاڑی پر مسلح افراد کا حملہ،دو اہلکار جاں بحق،ایک زخمی آمدہ اطلاعات کے مطابق پاک نیوی کی گاڑی پر اْس وقت حملہ کیا گیا جب وہ جیونی سے گنز جارہی تھی,حملے میں سہیل نامی اہلکار جاں بحق جبکہ رضا اور نومان نامی اہلکار زخمی ہوئے ہیں جن میں سے ایک زخمی کی نے بعد ازاں زخمی تاب نا لاتے ہوئے جاں بحق ہوئے اسسٹنٹ کمشنر گوادر کیپٹن ر راجہ اطہر عباس کے مطابق۔واقعہ کے بعد علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی گرفتاری کیلئے آپریشن کیا گیا ہے تا ہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے،واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


