پی ٹی آئی جمہوریت پسند، پی ڈی ایم نے اخلاقیات کو تباہ کیاہے، شبلی فراز کی پریس کانفرنس
اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی جمہوریت پسند جماعت جبکہ پی ڈی ایم نے اخلاقیات کو تباہ کیا ہے،پی ڈی ایم کے ساتھ وہ قوتیں ہیں جنہوں نے اخلاقیات کوتباہ کیا،پی ٹی آئی جمہوری پارٹی اورجمہوریت پریقین رکھتی ہے،جن قوتوں کے ساتھ جنگ لڑرہے ہیں اس کی نمائندگی پی ڈی ایم کررہی ہے،انہوں نے ہمیشہ سیاست میں رشوت اور پیسے کااستعمال کیا، پیسے کے زورپرسیاست میں آنے والوں نے ملک کوتباہ کردیا،معیشت کو ہم نے مستحکم کر دیا ہے،آنے والے دنوں میں معاشی بہتری کے اثرات سامنے آنا شروع ہو ں گے۔ اتوار کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اخلاقیات پرمبنی سیاست کی،پی ڈی ایم کے ساتھ وہ قوتیں ہیں جنہوں نے اخلاقیات کوتباہ کیا،پی ٹی آئی جمہوری پارٹی اورجمہوریت پریقین رکھتی ہے،جن قوتوں کے ساتھ جنگ لڑرہے ہیں اس کی نمائندگی پی ڈی ایم کررہی ہے،انہوں نے ہمیشہ سیاست میں رشوت اور پیسے کااستعمال کیا، پیسے کے زورپرسیاست میں آنے والوں نے ملک کوتباہ کردیا، شبلی فراز نے کہا کہ پی ٹی آئی 1997کے انتخابات میں کوئی نشست حاصل نہیں کرسکی، پی ٹی آئی کو 2002میں ایک نشست ملی،پی ٹی آئی نے 2008کے انتخابات کابائیکاٹ کیا،2013میں خیبر پختونخوا میں حکومت بنائی،2021میں پی ٹی آئی سینیٹ اور قومی اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے،ن لیگ اورپیپلزپارٹی ایک ایک صوبے تک محدود ہوگئی ہیں،تحریک انصاف اپنے نظریے کی وجہ سے پورے پاکستان میں ہے۔ شبلی فراز نے کہا کہ معیشت کو ہم نے مستحکم کر دیا ہے،معیشت اور تجارت سے جڑے مسائل حل کر دیئے ہیں،آنے والے دنوں میں معاشی بہتری کے اثرات سامنے آنا شروع ہو ں گے،مہنگائی پر قابو پانے کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈی دیں گے۔


