میانمارمیں جمہوریت کی بحالی کیلئے ٹریڈ یونین کی اپیل پرملک گیر ہڑتال
ینگون :میانمار میں جمہوریت کی بحالی کے حق میں ٹریڈ یونین کی اپیل پر ملک بھر میں ہڑتال ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ینگون میں احتجاج میں شہریوں کی شرکت کو روکنے کے لیے جگہ جگہ چیکنگ کی جارہی ہے جبکہ کئی مقامات پر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے فائرنگ کرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔گزشتہ روز میانمار میں فوجی بغاوت کے بعد سے اب تک کا سب بڑا احتجاج کیا گیا جبکہ ینگون میں احتجاج میں شریک تین افراد کو سیکیورٹی فورسز نے گرفتار بھی کیا۔
Load/Hide Comments


