کرونا کا شکار سابق صومالی وزیراعظم لندن میں انتقال کرگئے
موغادیشو:افریقی ملک صومالیہ کے سابق وزیراعظم نور حسین جو کچھ دنوں سے کرونا کا شکار تھے گذشتہ روز لندن میں انتقال کرگئے۔ ان کی عمر 83 سال تھی۔عرب ٹی وی کے مطابق نور حسین 2007ء اور 2009ء کے درمیان صومالیہ کے وزیراعظم رہے۔خیال رہے کہ گذشتہ 24 مارچ کو صومالیہ کی قومی فٹ بال ٹیم کے کھلاڑی مختار محمد بھی کرونا کا شکار ہو کر لندن میں انتقال کر گئے تھے۔مختار 1980 کی دہائی میں قومی ٹیم کے ایک مشہور صومالی کھلاڑی تھے۔ وہ صومالیہ میں خانہ جنگی کے بعد برطانیہ منتقل ہوگئے تھے۔
Load/Hide Comments