بھارتی حکومت کا مدارس کے نصاب میں تبدیلی،رامائن اور گیتا پڑھانے کا فیصلہ

نئی دہلی: بھارت کے انتہاپسند وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کی طرف سے ایک اور متنازع فیصلہ لیاگیا ہے۔ مودی حکومت نے مدارس میں ہندوؤں کی مذہبی کتابیں پڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں مسلمان رہنماؤں نے مدارس میں ہندووں کی مذہبی کتابیں رامائن اور گیتا کوبھی نصاب میں شامل کیے جانے کے فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ مدارس کے قیام کا بنیادی مقصد اسلامی تعلیمات فراہم کرنا ہے اور حکومت کو مدارس کے نصاب میں مداخلت کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔مسلم دانشوروں کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کا یہ فیصلہ بھارت کو ہندوتوا کے سانچے میں ڈھالنے کے ایجنڈے کے حوالے سے متعدد دیگر حکومتی اقدامات کا حصہ ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں