اسرائیلی وزیر صحت اور ان کی اہلیہ بھی کورونا وائرس کا شکار
تل ابیب،اسرائیلی وزیر صحت اور ان کی اہلیہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر صحت اور ان کی اہلیہ کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے بعد 71 سالہ اسرائیلی وزیر صحت یاکو لیٹزمن اپنے گھر سے ہی سرکاری سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔اسرائیلی وزیر صحت سے جن افراد نے ملاقاتیں کی تھیں ان کے بھی ٹیسٹ لیے جائیں گے۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے حملوں میں بہت زیادہ تیزی آ گئی ہے اور 9 لاکھ 38 ہزار 900 سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 47 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔اسرائیلی میں کورونا وائرس سے 31 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 6 ہزار سے زائد ہے۔
Load/Hide Comments