محکمہ مو اصلات وتعمیرات کے361 بر طرف ملازمین کا علامتی بھو ک ہڑ تالی کیمپ 22ویں روز بھی جا ری رہا
کوئٹہ: محکمہ مو اصلات وتعمیرات کے361 بر طرف ملازمین کا علامتی بھو ک ہڑ تالی کیمپ 22ویں روز بھی جا ری رہا۔اس موقع پر چیئر مین ملازمین حا جی عبد الحئی، ڈپٹی چیئر مین کا مران علیزئی، ظہیر محمد شہی، عبد البا سط، زبیر احمد، حاجی سلیم، امان اللہ ثناء اللہ، غلام محمد، عطامحمد سر براہ،ہا شم پٹھا ن سمیت دیگر نے کہا ہے کہ محکمہ مو اصلات وتعمیرات کے بر طرف ملازمین 22دن سے احتجاج پر ہیں لیکن ابھی تک حکومت کی طرف سے ہما ری کوئی سنوائی نہیں ہوئی جس کے باعث ملازمین میں شدید بے چینی پا ئی جا تی ہے انہوں نے کہاکہ ملازمین بیما ر پڑھ گئے ہیں حکام بالا نے ہم سے ابھی تک کوئی رابطہ نہیں کیا جو کہ قابل مذمت ہے انہوں نے کہاکہ اگر حکومت وقت نے ہمیں نہ سنا تو ہم اپنا احتجاج سخت سے سخت کریں گے ہم وزیر اعلیٰ بلو چستان، اسپیکر بلو چستان اسمبلی، چیف سیکر ٹری بلو چستان، سیکر ٹری سی اینڈ ڈبلیو، صوبائی وزیر سی اینڈ ڈبلیو سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے درد مندانہ اپیل کر تے ہیں کہ ہمیں بلوچستان کا با سی سمجھ کر بحال کیا جائے۔


