سی ٹی ڈی کی کارروائی،سریا ب سے اویس شاہ اور جہانزیب بلوچ کو گرفتار
کوئٹہ:محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی)نے کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ سے 2افرادکو گرفتار کرلیاہے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روز موصول خفیہ معلومات کے مطابق کالعدم تنظیم کے 2افراد کے کوئٹہ پہنچنے کی اطلاعات تھیں جو فورسز پر حملے کی غرض سے یہاں پہنچ رہے تھے۔سی ٹی ڈی کوئٹہ کی ٹیم نے موصول معلومات پر لنک سریاب روڈ پر چھاپہ مار کر دونوں افراد کو گرفتار کرلیا۔ کالعدم تنظیم کے کارندوں کی شناخت سید اویس شاہ اور جہانزیب بلوچ کے ناموں سے کی گئی ہے ملزمان کے قبضے سے دھماکا خیز مواد اور بم بنانے میں استعمال ہونے والے آلات بھی برآمد کئے گئے ہیں۔ تفتیش میں دونوں نے اعتراف کیا ہے کہ کالعدم تنظیم کے رہنماں نے انہیں کوئٹہ میں کارروائیوں کا ٹاسک دے رکھا تھا۔سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ ملزمان نے کوئٹہ میں موجودکالعدم تنظیم کے دیگر افردا کے بارے میں بھی معلومات دیں جن کی گرفتاری کے لئے مزید چھاپے مارے جارہے ہیں۔ سی ٹی ڈی نے گرفتار افراد کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی کوئٹہ میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔


