نیب نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی افسر ارسلان کو گرفتار کر لیا
اسلام آباد، نیب کا جعلی افسر بن کر عوام سے کرونا فنڈ اکٹھا کرنے کا انکشاف ہوا جس کے بعد نیب نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی افسر ارسلان کو گرفتار کر لیا۔ نیب اعلامیہ میں کہاگیا کہ ارسلان نامی شخص نیب کا جعلی افسر بن کر کرونا فنڈ اکٹھا کر رہا تھا۔نیب اعلامیہ کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا ہے،گزشتہ دو سال کے دوران نیب کا جعلی افسر بننے والے 11 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
Load/Hide Comments