ڈیرہ مراد جمالی، ایک ہی رات میں چوری کی دو وارداتیں
جعفرآباد:گزشتہ شب پولیس تھانہ صدر ڈیرہ مرادجمالی کی حدود ربیع کنال اندرون ایک ہی رات دومختلف چوری کی واردات میں ایک شخص اپنے موٹرسائیکل سمیت دیگرسامان سے محروم ہوگئے تفصیلات کے مطابق نصیرآبادکے پولیس تھانہ صدرکی حدودقبہ شیرخان ربیع کنال اندرون میں گوٹھ صوفی دوست محمد پندرانی میں ایک گھرسینامعلوم چوروں نے سی ڈی موٹرسائیکل ماڈل2021 سمیت دیگرسامان لیکراڑگئے جبکہ دوسری چوری کی واردات پولیس تھانہ صدرکے حدود ربیع کنال گوٹھ استادخلیل ابڑو میں راجن خان مغیری کی گھرکو نقب لگانے کیدوران گھروالوں کے جاگنے پر چورموقع سے رفوچکرہوگئے۔
Load/Hide Comments


