نصیرآباد، 2مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق، 2زخمی
نصیرآباد : بلوچستان کے علاقے نصیرآباد میں 2مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق نصیر آباد کے علاقے پولیس تھانہ بابا کوٹ کی گوٹھ عنایت اللہ کے قریب ملزم نے فائرنگ کرکے اپنے چچا زاد بھائی حسین بخش کو قتل کر دیا گیا اور فرار ہوگئے،، پولیس نے نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا وجہ گھریلو ناچاکی بتایا گیا ہے پولیس مزید کارروائی کر رہی ہے، دوسرا واقعہ پولیس تھانہ منگولی کی حدود میں پیش آیا جہاں گوٹھ حاجی خان پنہیار ٹیپل شاخ میں زمینی تکرارِ کی بنا پر نیچاری اور بگٹی کے درمیان تصادم ہوا جس میں لاٹھیوں،لوہے کے سریوں اور اینٹوں کاآزادانہ استعمال سے 2افراد سکندر علی اور اسکے بھائی محمد امین شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے سیول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کر دیا گیا،دونوں واقعات سے متعلق مزید تفتیش متعلقہ پولیس کررہی ہے۔


