خدشہ ہے ڈس انفیکشن کے نام پر پارلیمنٹ کو بند کرکے کیمرہ اسکینڈل سے متعلق ثبوتوں کو ضائع کیا جائے گا، شازیہ مری

اسلام آباد :پاکستان پیپلزپارٹی نے کیمرہ اسکینڈل کے تناظر میں پارلیمان کی ڈس انفیکشن کے نام پر دو دن کے لئے بندش پر سوال اٹھادئیے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ خدشہ ہے ڈس انفیکشن کے نام پر پارلیمنٹ کو بند کرکے کیمرہ اسکینڈل سے متعلق ثبوتوں کو ضائع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ کو بند کرکے کیمروں کی تنصیب کرنے والوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج کو ضائع کیا جاسکتا ہے، سینیٹ میں پولنگ کے دن ووٹرز کی شناخت کے لئے خفیہ کیمروں کی تنصیب امریکا کے واٹرگیٹ سے بڑا اسکینڈل ہے۔ انہوں نے کہاکہ جب سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہے تو کیمروں کی تنصیب کے ذمہ داران کو سامنے کیوں نہیں لایا جارہا۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان سینیٹ ہال میں کیمروں کی تنصیب کرنے والوں کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں