یورپی یونین نے اٹلی سے معافی مانگ لی

برسلز:یورپی کمیشن کی چیئرپرسن اروسولا وان ڈیر لائن نے اطالوی اخبارات کے ذریعہ شائع ہونے والے ایک مکتوب کرونا کی وبا پھیلنے پر یورپی یونین کے رد عمل میں تاخیر پر اٹلی سے معافی مانگ لی۔میڈیارپورٹس کے مطابق یورپی عہدیدار کی طرف سے اطالوی حکام کو بھیجے گئے مکتوب کا عنوان یہ تھا کہ ہم میں آپ سے معافی مانگتے ہیں۔مشکل کی اس گھڑی میں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔وان ڈیر لی نے اطالوی اخبار سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج یورپ اٹلی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے لیکن ایسا ہمیشہ نہیں ہوتا تھا۔وان ڈیر لائن نے کہا کہ ہمیں تسلیم کرنا پڑے گا کہ اس بحران کے آغاز میں جو مشترکہ یورپی ردعمل کی ضرورت کے نتیجے میں ہوا تھا بہت سے لوگوں نے صرف اپنے قومی مسائل کے بارے میں سوچا تھا۔انہوں نے اپنے پیغام کا اختتام یورپی یونین کی جانب سے کرونا وبا سے متاثرہ ممالک بالخصوص اٹلی کی مدد کے اقدامات کے ساتھ کیا۔انہوں نے اعلان کیاکہ یوروپی یونین جز وقتی ملازمین کی گرتی آمدنی کی تلافی کے لیے 100 ارب یورو مختص کرے

اپنا تبصرہ بھیجیں