برطانوی پارلیمنٹ میں پولیس کو مزید اختیارات دینے کا بل پیش، خواتین کا احتجاج

لندن(این این آئی)برطانوی پارلیمنٹ میں پولیس کو مزید اختیارات دینے کا بل پیش کر دیا گیا جس کے خلاف خواتین نے پارلیمنٹ کے باہر بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا اور بل کے خلاف شدید نعرے بازی کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ میں پولیس اہلکار کے ہاتھوں خاتون کے ساتھ زیادتی اور قتل کے بعد سے مظٓاہروں کے سلسلہ جاری ہے۔ پارلیمنٹ میں مظاہروں کے حوالے سے پولیس کو مزید اختیارات دینے کا بل پیش کردیا گیا، خواتین نے پارلیمنٹ کے باہربل کو ختم کرواور ہماری حفاظت کون کرے گا،کے نعرے لگائے۔خواتین مظاہرین نے وزیراعظم ہاس اور پولیس ہیڈ کوارٹرز کا بھی گھیراو کیا، برطانوی خواتین میں پولیس کو مزید اختیارات دینے سے متعلق بل پر تحفظات ہیں، جس کے سبب نیا تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔ مظاہرین کی بڑی تعداد نے ہاتھوں میں بینز ر اٹھا کر بل کے خلاف شدید نعرے بازی کی جس کے بعد پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتارکرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں