بلوچستان کی بیوروکریسی میں ایک مرتبہ پھر بڑے پیمانے پر تقرری و تبادلے

کوئٹہ:بلوچستان کی بیوروکریسی میں ایک مرتبہ پھر بڑے پیمانے پر تقرری و تبادلے۔ جمعہ کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حافظ عبدالباسط کا تبادلہ کر کے انہیں ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات تعینات جبکہ کمشنر ژوب ارشد مجید کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ و قبائلی امور، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات عبدالصبور کاکٹر کو محکمہ نظم ونسق میں رپورٹ کی ہدایت کی گئی ہے اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر ژوب شہک بلوچ کو کمشنر ژوب کا اضافی چارج دے دیا گیا جبکہ ڈپٹی سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو حسین جان ڈپٹی کمشنر کیچ اور ڈپٹی کمشنر کیچ میجر ریٹائرڈ الیاس کبزئی ڈپٹی سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو مقرر کر دئیے گئے

اپنا تبصرہ بھیجیں