خضدار، آسمانی بجلی گرنے سےنوجوان جاں بحق، دس بکریاں بھی زد میں آکر ہلاک
خضدار، (انتخاب نیوز) خط کپر میں آسمانی بجلی گرنے سے نوجوان جاں بحق جبکہ آسمانی بجلی گرنے کے زد میں آکر دس بکری میں بھی ہلاک ہوئے ہیں، ذرائع کے مطابق خضدار کے نواحی گاؤں بی کل خط کپر میں گزشتہ شام گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش کے دوران محمد الیاس ولد ریاض احمد نتھوانی آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق ہو گیا، محمد الیاس اس وقت مال مویشی چرا رہے تھے۔ اطلاعات کے مطابق آسمانی بجلی کی زد میں آکر دس بکریاں بھی ہلاک ہوئیں ہیں، ذرائع کے مطابق ان پر اچانک آسمانی بجلی کی گرج آن گری جس سے وہ موقعے پر ہی اپنی جان کی بازی ہار گئے۔
Load/Hide Comments


