بلوچستان حکومت نے ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے، ملک سکندر ایڈووکیٹ
کوئٹہ (انتخاب نیوز)بلوچستان حکومت نے ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے، بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج دو گھنٹوں کی تاخیر کے بعد شروع ہوا جبکہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی غیر موجودگی میں رکن صوبائی اسمبلی اصغر اچکزئی اجلاس کی زیر صدارت کر رہے ہیں۔ اسمبلی اجلاس سے اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈووکیٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، جام صاحب ہوتے تو بات کرتے ہوئے اچھا لگتا، انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے ملازمین اپنے حقوق کیلئے احتجاج پر ہیں، پریس کلب کوئٹہ کے سامنے ہمیشہ کیمپ لگے ہوتے ہیں انہوں نے اسمبلی فلور سے جونئیر ٹیچرز کیلئے آواز اٹھاتے ہوئے کہا کہ جونئیر ٹیچرز کی بات سنی جائے۔ بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اس وقت جاری ہے۔
Load/Hide Comments


