بی این پی نے ہمیشہ ساحل و وسائل کی دفاع اور مظالم کا مقابلہ کیا ہے، غلام نبی


کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام یونٹ سازی مہم کے سلسلے میں کلی گوہر آباد مری اسٹریٹ یونٹ کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اس موقع پر پارٹی کے کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ یونٹ سازی کے موقع پر منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری، ضلعی صدر و رکن صوبائی اسمبلی احمد نواز بلوچ، ضلعی سینئر نائب صدر ملک محئی الدین لہڑی، ضلعی نائب صدر طاہر شاہوانی ایڈووکیٹ، ضلعی لیبر سیکرٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی، پرنس عبدالرزاق بلوچ، ملک محمد حسن مینگل،انجینئر یاسر بنگلزئی، میر کہاول خان مری اور ڈاکٹر عبدالحمید مری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی این پی نے ہر دور میں صوبے میں آباد عوام کی قومی حقوق کے حصول، ساحل وسائل کی دفاع کی جدوجہد کو اولیت دیتے ہوئے ہر قسم کی ناانصافی، زیادتی اور مظالم کا مقابلہ کیا ہے اور عوام کو شعور و فکری، نظریاتی، جمہوری جدوجہد کی طرف راغب کیا ہے اور بی این پی کا موقف رہا ہے کہ سیاسی، نظریاتی، فکری اور شعوری، پارلیمانی جمہوری جدوجہد میں منظم ہوئے بغیر ہم کسی بھی صورت میں اپنے ساحل وسائل، قومی حق حاکمیت، واک وا ختیار حاصل کرنا ناممکن ہے۔ مقررین نے کہا کہ بی این پی نے پارلیمانی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزارتوں، اقتدار، مراعات کو رد کرتے ہوئے صوبے کے اجتماعی قومی مفادات کو اولیت دی۔ اگر پارٹی کو اپنے گروہی، ذاتی اور پارلیمانی مفادات عزیز ہوتے تو آج پارٹی مرکز اور صوبے میں شراکت اقتدار ہوتی، لیکن پارٹی نے بلوچستان میں لاپتہ افراد کی بازیابی، گوادر کے بلوچوں کو اقلیت میں بدلنے، گوادرسے متعلق قانون سازی، گوادرکی جغرافیہ کو تبدیل کی کوشش کو ناکام بنانے اور مرکز میں بلوچستان کے ملازمتوں کے 6فیصد کوٹے پر عمل درآمد کرانے، لاکھوں کی تعداد میں افغان مہاجرین کی باعزت انخلاء اور یہاں کے ساحل وسائل کو صوبوں کے حوالے کرنے کو مقدم سمجھا اور بلوچستان کے دیرینہ سیاسی حل طلب مسائل کو اجاگر کیا جو پہلے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا کہ پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل نے جرا?ت، دلیل، ثبوت کے ساتھ قومی اسمبلی میں پوری دنیا کے سامنے اپنا موقف رکھا کہ کہ ج بلوچستان کے ان دیرینہ حل طلب سیاسی مسائل کو حل نہیں کیا جاتا اس وقت تک بلوچستان میں احساس محرومی، غربت، جہالت، پسماندگی، بے روزگاری اور دیگر بحرانوں پر قابو نہیں پایا جاسکتا۔ انہوں نے بی این پی کے کارکنوں سے کہا کہ اس وقت بلوچستان کے تمام اقوام، مذاہب اور طبقات کے نظریہ اور توقعات بی این پی کی واضح اصولی موقف پر مرکوز ہے ان کے اعتماد، احساسات اور جذبات کی حقیقی عکاسی کرنے کے لئے پارٹی کے کارکنان اپنے جملہ توانائیوں کو پارٹی کو تنظیمی سے مضبوط اور فعال بنا کر عوام کے ساتھ قریبی روابط رکھے۔ اس موقع پر ضلعی لیبر سیکرٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی، پرنس عبدالرزاق بلوچ اور ملک حسن مینگل کی زیرنگرانی میں گوہر آباد مری اسٹریٹ یونٹ کے نئے عہدیداروں کا چناؤ عمل میں لایا گیا جس کے مطابق کہاول خان مری یونٹ سیکرٹری، ڈاکٹر عبدالحمید مری ڈپٹی یونٹ سیکرٹری، پائند خان مری اور فضل الرحمن ساسولی ضلعی کونسلران منتخب ہوئے۔ اس موقع پر پارٹی کے رہنماؤں نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ پارٹی کے پیغام کو عام کرنے کے لئے اپنی توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں