بھاگ ناڑی کو پانی کی فراہمی کیلئے مظاہرہ

کوئٹہ:بھاگ ناڑی کو پانی دو تحریک کے زیراہتمام کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیاگیا مظاہرے میں تحریک کے چیئرمین وفا مراد سومرو، نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ ڈاکٹرعبدالحئی بلوچ،نیشنل پارٹی کے رہنماء ٹکری میران بلوچ،ایڈووکیٹ چنگیزحئی بلوچ، کامریڈ پیر بخش جاموٹ ودیگر نے خطاب کیاانہوں نے کہاکہ ترقی کے اس جدید دور میں بھی تحصیل بھاگ کی عوام جانوروں کے ساتھ ایک ہی تالاب جوہڑ سے پانی پینے پرمجبور ہیں بھاگ کی عوام کے نام پر پی ایچ ای کی جانب سے تین واٹرسپلائی اسکیمات سنی واٹر سپلائی،کچھ واٹر سپلائی اور شوران پائپ لائن موجود ہونے کے باوجود پینے کی بوند بوند کو ترس رہی ہے محکمہ پیا ایچ ای مکمل غیرفعال آفیسران مذکورہ بالااسکیمات میں کرپشن میں ملوث ہیں حالانکہ صوبائی وزیر پی ایچ ای نے گزشتہ ہفتے بھی پی ایچ ای حکام کو سختی سے ہدایت کی تھی کہ بھاگ عوام کو بلاتعطل پانی کی فراہمی یقینی بنایاجائے لیکن ان احکامات پرعملدرآمد نہیں ہوسکا۔انہوں نے کہاکہ بھاگ ناڑی کی عوام کا پینے کا پانی کامسئلہ دیرنہ اور پیچیدہ ہے دو سال پہلے پینے کے صاف پانی کے مسئلے پر چیف جسٹس نے سوموٹو نوٹس لیاتھا اور حکام کو ہدایت کی تھی کہ بھاگ ناڑی کی عوام کو ہنگامی بنیادوں پر پانی کی فراہمی یقینی بنایاجائے لیکن سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کو بھی نظرانداز کردیاگیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں