لاپتہ افراد کے لواحقین کی ریلی اور بھوک ہڑتال کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ بی ایس او
بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہیکہ بی ایس او لاپتہ کبیربلوچ،مشتاق بلوچ،عطااللہ بلوچ اور دیگر لاپتہ بلوچوں کے لواحقین کی کی جانب سے 26مارچ ہونیو الے علامتی بھوک ہڑتال اور 27مارچ کے احتجاجی ریلی کی مکمل حمایت کرتی ہے۔انہوں نے کہا ہیکہ بلوچستان میں لاپتہ افراد کا مسلہ روز بروز سنگین ہوتا جارہا ہے،نوجوانوں کی ماورائے عدالت جبری گمشدگی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ سینکڑوں کی تعداد میں بلوچ نواجوان لاپتہ ہیں جنکے لواحقین کئی سالوں سے احتجاج پر ہیں۔ حکومت کی جانب سے لاپتہ افراد کو منظر عام پر لانے کی یقین دہانی کے باجود صوبے میں ماورائے عدالت گمشدگیاں جاری ہونا المیہ ہے۔ تمام لاپتہ افراد کو جلد از بازیاب کیا جائے۔
ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہیکہ بی ایس او کے تمام اراکین کوئٹہ پریس کلب کے سامنے لاپتہ افراد کے لواحقین کی احتجاج میں بھرپور شرکت کریں۔


