پشاور: درس قرآن کے معاملے پر تنازع، فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق
پشاور میں نماز کے بعد درس قرآن کے معاملے پر تنازع کے بعد فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور خاتون سمیت 4 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق جمعرات کی شب تھانہ متھرا کی حدود میں مزمل گروپ نے مسجد میں نماز عشا کے بعد درس قرآن کے معاملے میں پیدا ہونے کے والے تنازع کے بعد طیش میں آکر مخالف گروپ کے اشفاق احمد کے گھر پر فائرنگ کردی۔فائرنگ سے 3 افراد موقع پر جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم دوران علاج ایک اور شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ایک سینئر پولیس افسر نے ڈان نیوز کو بتایا کہ بدھ کی شب مسجد میں نماز عشا کے بعد مزمل گروپ کے لوگوں نے درس قرآن میں شامل ہوئے بغیر جانا چاہا تو اشفاق احمد گروپ کے لوگوں نے ان سے اس کی وجہ پوچھی
Load/Hide Comments