بجلی کی قیمتیں مجبوری میں بڑھانا پڑتی ہے: فواد چودھری
لاہور:وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگی بجلی کے معاہدے شہباز شریف اور نواز شریف کرکے گئے ہیں۔ مگر ان معاہدوں کی سزا عمران خان کو بھگتنا پڑ رہی ہے۔ ہفتے کے روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی بھی حکومت بجلی کی قیمت دانستہ طور پر مہنگی نہیں کرتی۔ بجلی کی قیمت اس لئے بڑھ گئی ہے کہ حکومت کو بجلی کی ضرورت نہ ہونے کے باوجود آئی پی پیز کو ادائیگیاں کرنا پڑتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے 42 فیصد پاور پلانٹ تیل پر ہیں۔ جو حکومت کو بیرون ملک سے مہنگے داموں درآمد کرنا پڑتا ہے۔ پاکستان میں ڈالر کی قیمت بڑھ جائے تو بین القوامی سطح پر بجلی کی پیداوار میں استعمال ہونے والے تیل کی قیمت بھی بڑھ جاتی ہے۔
Load/Hide Comments


