ایران اور چین پچیس سال تک تعاون کے لیے معاہدے پر دستخط کریں گے، تہران

تہران:ایران اور چین آئندہ پچیس سال کے لیے ایک تعاون معاہدے پر دستخط کریں گے۔ غیر ملکی کبر رساں ادارے کے مطابق دارالحکومت تہران میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ ستائیس مارچ کے روز اس معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے سرکاری میڈیا کو مزید بتایا کہ یہ معاہدہ اسٹریٹجک، سیاسی اور اقتصادی عناصر پر مشتمل ہے۔ چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے ایران کے دورے کے موقع پر اس معاہدے پر دستخط کیے جارہے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں