بھاگ، بجلی کی غیر اعلانیہ بندش سے کاروباری زندگی مفلوج

بھاگ: بھاگ شہر میں بجلی کی مصنوعی طویل لوڈشیڈنگ نے سماجی اور کاروباری زندگی مفلوج کرکے رکھ دی عوام شدید پریشانی کا شکار نوٹس لیا جائے عوامی حلقے رپورٹ کے مطابق بھاگ شہر میں بجلی کی مصنوعی طویل لوڈ شیڈنگ نے سماجی کاروباری زندگی مفلوج کرکے رکھ دی ہے دن کے اوقات میں صرف تین گھنٹے بجلی کی فراہمی نے تاجر برادری کو شدید کوفت میں مبتلا کردیا ہے جبکہ رات کو دو بجے آدھی رات سے صبح دس گیارہ بجے تک بندش نے عوام کی نیندیں حرام کردی ہیں عوامی حلقوں کا کہنا ہے بھاگ شہر کی ریکوری 90 فیصد ہے اس کے باوجود اتنی طویل ترین لوڈشیڈنگ کبھی دیکھنے میں نہیں آئی صرف واپڈا بھاگ نے یونٹ بچانے کی خاطر عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے بھاگ شہر میں نہ فیکٹریاں اور نہ کارخانے اور نہ ہی ٹیوب ویل ہیں پھر بھی اتنی طویل لوڈشیڈنگ سمجھ سے بالاتر ہے رمضان المبارک کی آمد آمد ہے طویل لوڈ شیڈنگ نے عوام کو ٹھنڈے علاقوں کی طرف نقل مکانی پر مجبور کردیا ہے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کیسکو افسران کو عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہ ہی فرصت ہے واپڈا اہلکار اپنی ذمہ داری سمجھنے سے قاصر ہیں ایک طرف کاروبار تباہ ہوگئے جبکہ دوسری طرف بجلی کی بندش سے مچھروں کی یلغار نے ذہنی مریض بنا دیا ہے مچھروں کی یلغار سے پوری رات بچے بوڑھے خواتین جاگ کر گزارتے ہیں رپورٹ کے مطابق طویل لوڈشیڈنگ سے عوام میں ایک نفرت کا لاوا پک رہا ہے جو کسی بھی وقت شدید احتجاج کی صورت اختیار کرسکتا ہے عوامی حلقوں نے وفاقی وزیر عمر ایوب سی او کیسکو چوہدری محمد عارف سے مطالبہ کیا ہے خدارہ عوام کی حالت پر رحم کرکے بھاگ میں طویل لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرکے پرانا شیڈول بحال کیا جائے ورنہ عوام کے پاس شدید احتجاج کے سوا کوئی چارہ نہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں