منگچر بازار ریڑھیوں اور تجاوزات کیخلاف کارروائی

منگچر(نمائندہ خصوصی)منگچربازارمیں تجاوزات اورسڑک کنارے پارکنگ اورریڑھیوں کی پارکنگ کی اجازت نہیں دے سکتے ہیں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی میں روکاوٹ ڈالنے والو ں کے خلاف کاروائی ہوگی اسسٹنٹ کمشنرمنگچر بہرام سلیم بلوچ نے منگچربازار کے دورے کے دوران تجاوزات کے خلاف کاروائی کید وران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ریڈر اے سی بابو رمضان نوشیروانی۔منگچر پریس کلب کے چیئر مین فیض سمالانی۔نائب صدر عبدالحئی نیچاری ودیگر موجود تھے۔انہوں نے کہاکہ منگچربازارقومی شاہراہ پرواقع ہیجس پر ہروقت بھاری ٹریفک گزرتی رہتی ہے اس لیے یہاں بازارمیں تاجربرادری اورٹرانسپورٹرز حضرات سڑک کے دونوں جانب تجاوزات قائم کرنے اورگاڑیاں پارک کرنے سے گریز کریں تاکہ ٹریفک کی روانی بھی بہتر ہواورٹریفک حادثات کی ممکنات میں کمی ہوسکے انہوں نے کہاکہ سڑک کے دونوں جانب رکشہ، گاڑیاں،ویگن، ودیگرپبلک گاڑیاں سڑک کے کنارے گاڑی پارک کرنے سے ٹریفک کی روانی میں روکاوٹ اور ٹریفک حادثے کی صورت میں زیادہ نقصان کااندیشہ ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں