تفتان میں کنٹینرقرنطینہ پر کام کا آغاز

کوئٹہ:پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان میں حکومت بلوچستان نے این ڈی ایم اے کی تعاون سے گیارہ ایکڑ رقبے پر کنٹینر سٹی قرنطینہ سینٹر کے کام کا آغاز کر دیا ہے جہاں 350 سے زائد افراد کو تمام تر سہولیات میسر ہونگی حکام کے مطابق بلوچستان کے سرحدی شہر تفتان میں زائرین کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کے لیے این ڈی ایم اے اور حکومت بلوچستان کوشش کر رہے ہیں تفتان میں 11 ایکڑ رقبے اراضی پر زائرین کے لئے کنٹینر قرنطینہ سینٹر بنایا جارہا ہے اس کنٹینر قرنطینہ سینٹر میں 2,3 اور 4 کمروں پر مشتمل کنٹینر لگائے جارہے ہیں۔ کنٹینر لگانے کے لئے لیے اراضی کو بھاری مشینری سے ہموار کیا جا رہا ہے11 ایکڑ اراضی میں 168 کنٹینر رکھا جائے گا جن میں 350 افراد کو آئسولییٹ کیا جاسکے گا اس وقت ایران میں 8 ہزار سے زائد پاکستانی موجود ہیں اگر ان کی آمد کا فیصلہ ہوا تو یہ تمام پاکستانی پاک ایران امیگریشن گیٹ سے تفتان آ سکیں گے ان کی سہولت کے لیے حکومت بلوچستان تفتان میں تیزی سے کام کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں