کوہلو، پی پی ایچ آئی کی آسامیوں پر تعیناتیاں تاخیر کا شکار

کوہلو:پی پی ایچ آئی کی خالی آسامیوں پر تعیناتی کے عمل میں تاخیر سے امیدوار شدید بے چینی کا شکار،فوری طور پر کامیاب امیدواروں کا لسٹ پبلک کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق پی پی ایچ آئی کے خالی آسامیوں پر تعیناتی کا عمل ایک بار سست روی کا شکار ہوگیا انٹرویو لینے کے دو ہفتوں کے بعد بھی کامیاب امیدواروں کی لسٹ آویزاں نہ ہوسکی جس سے امیدواروں میں شدید بے چینی پائی جارہی ہے انٹرویو میں حصہ لینے والے امیدواروں کا کہنا ہے کہ انٹرویو کے مرحلے کوگزرے ہوئے دوہفتے ہورہے ہیں تاحال کامیاب امیدواروں کا اعلان نہ ہوسکا جس سے میرٹ متاثر ہونے اور اپنوں کو نوازنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے انہوں نے پی پی ایچ آئی بورڈ آف ڈائریکٹر کے چیئرمین منیر احمدبادینی،چیف ایگزیکٹو آفیسر پی پی ایچ آئی عزیز احمد جمالی سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی ایس یو کوہلو میں ہونے والے انٹرویوز میں میرٹ کویقینی بنایا جائے تاکہ تربیت یافتہ امیدواروں کی حق تلفی نہ ہوسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں