بلوچستان اسمبلی اجلاس، زابد ریکی کا کپڑے اتارنے کی کوشش کرتے ہوئے احتجاج ریکارڈ

کوئٹہ (انتخاب نیوز)بلوچستان اسمبلی اجلاس، زابد ریکی کا کپڑے اتارنے کی کوشش کرتے ہوئے احتجاج ریکارڈ، تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کے رہنما ء زابد ریکی نے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں انوکھا انداز اختیار کرتے ہوئے احتجاج ریکارڈ کرنے کی کوشش کی،جے یوآئی کے رکن زابد علی ریکی نے حکومت پر بے حسی اور غیر ذمہ داری کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پورے صوبے کے لوگ سراپا احتجاج ہیں مگر حکومت ٹس سے مس نہیں ہورہی اس موقع پر انہوں نے ایوان میں اپنی واسکٹ نکال کر قمیض نکالنے کی کوشش کی جنہیں دیگر ساتھیوں نے روک دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں