خضدار میں کرونا کے پہلے کیس کی تصدیق
خضدار، خضدار کرونا وائرس کا پہلا مریض سامنے آگیا خدابخش ولد گل محمد کا تعلق شاہوانی آباد کھنڈ خضدار سے ہے، جن کو شبہ کی بنیاد پر خضدار لیبر اسپتال قرنطینہ سے 29 مارچ کو کوئٹہ ریفر کردیاگیاتھا، جن میں کرونا وائرس کا رزلٹ مثبت آیا ہے، جس کے بعد انتظامیہ نے مریض کے گھر کو قرنطینہ سینٹر میں تبدیل کردیا تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر اور مرض ابتدائی مراحل میں ہے اس مرحلے میں کروناوائرس پر قابو پانا قدرے آسان ہوتاہے اس لئے امید یہی ہیکہ وہ جلد صحت یاب ہونگے
Load/Hide Comments