کوئی غلط فہمی میں نہ رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس نہیں پھیلے گا، وزیر اعظم
لاہور: وزیر اعظم عمران خان نے پاکستانی عوام کے نام پیغام میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف لمبی جنگ لڑنی ہے اور کوئی اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ یہ پاکستان میں نہیں پھیلے گا۔وزیر اعظم عمران خان نے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں مخیر حضرات کی جانب سے حکومت کے فنڈ میں امداد جمع کرانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برے وقت میں تو سب ہی اچھے مسلمان ہوتے ہیں لیکن جب دباؤ پڑتا ہے تو انسان کا اصل پتہ چلتا ہے۔مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 2700 سے تجاوز، اموات 40 ہوگئیںان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے ترقی یافتہ ممالک اس آفت اور وبا سے پریشان ہیں، وہ ملک جن کے پاس ہم سے کہیں زیادہ وسائل تھے، کہیں مضبوط ادارے ہیں، وہ صرف اپنے نظام صحت پر اتنا خرچ کرتے ہیں جتنا ہم پورے سال میں اپنے عوام پر خرچ نہیں کرتے جبکہ وہ بھی اس وقت شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔