حکومت سرکاری ملازمین کے تحفظات و مطالبات کو حل کرنے کی حکمت عملی بنانے کے بجائے غیر سنجیدہ طرز عمل پر کاربند ہے، ترجمان نیشنل پارٹی

کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں گرینڈ الائنس کی 5 اپریل کو پہیہ جام ہڑتال کال کی حمایت کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کی تمام اضلاع کی تنظیموں کو ہڑتال کامیاب کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ حکومت سرکاری ملازمین کے تحفظات و مطالبات کو حل کرنے کی حکمت عملی بنانے کے بجائے غیر سنجیدہ طرز عمل پر کاربند ہے جو سلیکٹڈڈ حکومت وقت کا خاصہ ہے۔بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان کے مجموعی سرکاری ملازمین گزشتہ ایک ہفتے سے سراپا احتجاج ہے اور اپنے مطالبات کے حصول میں دھرنے دیکر بیھٹے ہیں۔لیکن سرکار کو کوئی فکر نہیں کہ دھرنے سے مجموعی طور پر خود حکومت کتنے نقصان کا سامنا کررہی ہے۔اس کی وجہ یہی ہے کہ وہ عوام سے تعلق نہیں رکھتے۔بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان کی تاریخ میں جام حکومت کے دور میں احتجاج و دھرنوں نے ریکارڈ توڑ دیئے ہر مکتبہ فکر کے عوام حکومت مخالف مظاہرے کررہے ہیں بیان میں کہا گیا کہ نیشنل پارٹی سرکاری ملازمین کی جائز مطالبات کی مکمل حمایت کرتی ہے اور ان کے ساتھ ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں