کراچی ،لیاری میں ہوٹل پر فائرنگ، 1 شخص جاں بحق، ایک زخمی

کراچی :کراچی کے علاقے لیاری میں کھڈا مارکیٹ کے قریب واقع بسم اللّٰہ ہوٹل پر فائرنگ کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق جبکہ 1 زخمی ہو گیا۔

ریسکیو ادارے کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمی کو ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ریسکیو ادارے کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے شخص کا نام عرفان ہے جبکہ زخمی شخص کی شناخت امان اللّٰہ کے نام سے ہوئی ہے۔فوری طور پر فائرنگ کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے، علاقہ پولیس اس سلسلے میں تفتیش کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں