خیبرپختونخوا،سرکاری ملازمین کی مستقلی کا فیصلہ کالعدم قرار
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے خیبرپختوخوا کے سرکاری ملازمین کی مستقلی کے متعلق پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔
سپریم کورٹ نے کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت عظمیٰ نے صوبائی حکومت کی اپیل منظور کرلی ہے۔ کیس کا مختصر فیصلہ جسٹس اعجاز الاحسن نے سنایا اور تفصیلی حکمنامہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔
پشاور ہائیکورٹ نے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے ہزار سے زائد ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم دیا تھا۔
Load/Hide Comments


