مولانا عبدالغفور حیدری کو سینیٹ میں جمعیت علما اسلام کے پارلیمانی لیڈر نامزد کر دیا گیا
اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل وسینیٹرمولانا عبدالغفور حیدری سینٹ میں جمعیت علما اسلام کے پارلیمانی لیڈر نامزدکردیاگیا۔جے یو آئی کے مرکزی ترجمان کے مطابق ایوان بالا میں سینیٹرمولانا عطا الرحمان ڈپٹی پارلیمانی لیڈر ہوں گے،جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیاگیااس سلسلے میں نوٹیفکیشن سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرادیا گیا۔
Load/Hide Comments


