جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان کے زیراہتمام یونیورسٹی میں احتجاجی ریلی نکالی گئی

کوئٹہ:جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان کے زیر اہتمام اپنے حل طلب مسائل کے حصول کیلئے بلوچستان یونیورسٹی میں احتجاجی ریلی نکالی گئی جو جامعہ کے تمام شعبہ جات سے گزرتی ہوئی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے احتجاجی کیمپ میں احتجاجی جلسے کا شکل اختیار کیا۔احتجاجی جلسے سے پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ، شاہ علی بگٹی، عبدالباقی جتک، عنایت اللہ بڑیچ، سعید شاہ بابر اور پروفیسر فرید خان اچکزئی نے خطاب کیا جلسے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ کے ملازمین پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرینگے اور جامعہ کو دیوالیہ بنانے والوں کا بلا تفریق احتساب کیا جائے کیا۔انہوں نے کہا کہ جامعہ کے نااہل وائس چانسلر اور دیگر انتظامی سربراہان جامعہ کے ترقی و توریج اور مالی بحران کو ختم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں اور اپنے شاہ خرچیوں میں مصروف ہے ستم ظریفیکی بات ہے جامعہ کے تمام کو آج تک اس مہینے کی تنخواہوں کی ادائیگی نہیں ہوئی ہے بلکہ پچھلے مہینے بھی بغیر ہاؤس ریکوزیشن کے نامکمل تنخواہوں کی ادائیگی کی گئی جوکہ قابل مذمت اور ملازم کش اقدام ہے،واضح رہے کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان کے آج احتجاجی کیمپ میں علامتی بھوک ہڑتال پر پروفیسر عبدالباقی جتک، عنایت اللہ بڑیچ، نجیب ترین، پروفیسر شوکت ترین، عبداللہ مینگل اور محمد حنیف کاکڑ شرکت کی۔علاوہ ازیں جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان کے احتجاجی کیمپ میں مختلف ملازم تنظیموں سے اکرم گل، شکیل بھٹی، منظور بلوچ، شاہ جہاں، سیاسی جماعتوں کے رہنما پی پی کے صوبائی جنرل سیکریٹری اقبال شاہ مختلف طلبا تنظیموں کے عہدیدار اشتیاق بلوچ، ملک محمد عمرسمیت دیگر نے اظہار یکجہتی کیا اور گورنر بلوچستان، وزیراعلی بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ وہ ان مسائل کے حل کیلئے اقدامات کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں