پشین، پٹرول پمپ پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

پشین: بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے یارو شاہراہ پر واقع پٹرول پمپ پر ڈاکووں کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیاہے۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز پشین یارو شاہراہ پر واقع پٹرول پمپ پر ڈاکووں کی فائرنگ سے کلی فیض آباد کے نوجوان بلال احمد شہید ہوگئے۔وہ بلوچستان یونیورسٹی کے سابق ڈپٹی کنٹرولر محمدشریف کاکڑ کے بھتیجے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں