سرداریارمحمدرند کا سرکاری ملازمین کے رہنماؤں سے ملاقات، معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرانے کی یقین دہانی

کوئٹہ :پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈروصوبائی وزیرتعلیم سرداریارمحمدرند سے بلوچستان ایمپلائزاینڈ ورکرزگرینڈ الائنس کے رہنماؤں کی ملاقات،سرداریارمحمدرند نے ملازمین کے مطالبات سے متعلق وزیراعلیٰ بلوچستان سے بات کرنے اور معاملات کو افہام وتفہیم سے حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔گزشتہ روز صوبائی وزیر تعلیم سرداریارمحمدرند سے بلوچستان ایمپلائزاینڈ ورکرزگرینڈ الائنس کے رہنماؤں عبدالمالک کاکڑ، حبیب الرحمن مردان زئی،داد محمد بلوچ،یونس کاکڑ ودیگر کی قیادت میں ملازمین کے وفد نے ملاقات کی،ملاقات میں دھرنے کے منتظمین نے صوبائی وزیر تعلیم کو اپنے مطالبات سے متعلق آگاہ کیا اورکہاکہ وفاقی حکومت کے طرز پر وعدے کے مطابق بلوچستان کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25فیصد اضافہ اور دیگر مطالبات تسلیم کئے جائیں اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم سرداریارمحمد رند نے یقین دہانی کرائی کہ وہ سرکاری ملازمین کے مطالبات سے متعلق وزیراعلیٰ بلوچستان سے بات کرینگے اور تمام معاملات کو افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرینگے ملازمین صوبے کی ترقی میں اہم کرداراداکررہے ہیں ان کے مسائل کے حل سے ہی صوبے میں دیگر امورخوش اسلوبی سے حل ہوسکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں