کورونا:اپریل کے آخر تک 50 ہزار افراد متاثر ہوسکتے ہیں،حکومت

حکومت نے 26 اپریل تک کورونا کیسز کی تعداد 50 ہزار تک پہنچنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔حکومت نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے قومی ایکشن پلان کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔رپورٹ میں حکومت نے عدالت کو عام، سنگین اور تشویشناک کیسز کی متوقع تعداد سے بھی آگاہ کردیا،عدالت کو بتایا گیا کہ ملک میں 26 اپریل تک کورونا کیسز کی تعداد 50 ہزار تک پہنچنے کا خدشہ ہے جن میں سے 7 ہزار سنگین نوعیت کے، ڈھائی ہزار تشویشناک اور 41 ہزار کیسز معمولی نوعیت کے ہوسکتے ہیں۔رپوٹ میں عدالت کو یہ بھی بتایا گیا کہ 25 اپریل تک کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کی سہولت بڑھائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں