ڈیرہ مراد جمالی، غیرت کے نام پر شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کر دیا

ڈیرہ مراد جمالی:ڈیرہ مرادجمالی کے قریب غیرت کے نام پر شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی کو قتل کردیااور فرار ہوگیا پولیس کے مطابق پولیس تھانہ منگولی کی حدود گوٹھ جان محمد میں ملزم شاہ مراد نے مبینہ سیاہ کاری کے الزام میں اپنی بیوی مسمات حمیدہ بی بی کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال پہنچادیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ورثہ کے حوالے کرکے مزید کاروائی شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں