شیخوپرہ،ڈمپر اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم، 2جاں بحق ایک زخمی

شیخوپورہ :تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل پر سوار میاں بیوی اور بیٹی کو کچل دیا جس کے نتیجے میں ماں، بیٹی موقع پر جاں بحق جبکہ باپ شدید زخمی ہو گیا بتایا گیا ہے کہ سیکھم سٹاپ مریدکے روڈ پر تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل پر سوار میاں بیوی اور بیٹی اور کچل دیا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار 35 سالہ سلمہ بی بی اور اس کی بیٹی 5سالہ ربیعہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہو گئیں جبکہ 40سالہ نوید بٹ شدید زخمی ہو گیا جس کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ جاں بحق ہونے والی ماں بیٹی کی نعشوں کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں